وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روک دیئے گئے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نےشیڈول واپس لے لیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بلدیاتی آرڈیننس کی وجہ سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے 10 جنوری کو اسلام آباد بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن میں بتایا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوا ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا شیڈول واپس لیا جاتا ہے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15
فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مکمل متن کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈیننس، 2026 مورخہ 10 جنوری 2026 وفاقی حکومت کی طرف سے، جس میں اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں مقامی حکومتوں کے ڈھانچے اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نتیجتاً، الیکشن کمیشن آف پاکستان اس کے ذریعے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں بلدیاتی انتخابات کے انتخابی پروگرام کو واپس بلاتا ہے جو بالترتیب 9 دسمبر 2025 اور 26 دسمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر F.1(2)/2025-LGE-ICT (Vol-II) کے ذریعے جاری کیا گیا تھا۔






