وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یونین آف جرنلسٹس گلگت کے انتخابات 2025/27 میں جرنلسٹ اتحاد پینل کی صدر منتخب ہونے پر کرن قاسم اور اُن کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ووٹ کاسٹ کرنا ایک مقدس فریضہ ہے، اور اسی عمل کے ذریعے قیادت سامنے آتی ہے۔ انتخابات میں کامیابی اور ناکامی ایک فطری امر ہے، لیکن اصل کامیابی صحافتی اقدار، اتحاد اور باہمی احترام کو قائم رکھنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور عوام کی آواز ہے، امید ہے کہ نومنتخب کابینہ صحافت کے وقار کو مزید بلند کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے تمام امیدواروں کو یقین دلایا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور اُن کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
Read Next
2 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
3 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
4 دن ago
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
6 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
Related Articles
وزیراعلیٰ امجد حسین کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے گلگت بلتستان کے لیے خصوصی مالیاتی سہولیات کی درخواست
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کاصوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے
2 ہفتے ago


