وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کوآفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل اسٹیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اَفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈ مک میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں کا سخت نوٹس لیا۔ اجلاس میں فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیاں اور گھپلوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈمک سمیت تمام انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق پالیسی کا ازسر نو جائز ہ لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو کامیاب کرنے کے لئے رولز اینڈ ریگولیشن میں ترمیم کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو فیڈمک اور پیڈمک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں فیڈمک اور پیڈمک میں متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ناک کے نیچے فراڈ ہوتا رہا، کسی نے پروا ہ نہیں کی۔ سرکاری اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
4 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



