وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں این اے-185 کے ضمنی انتخاب سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اراکینِ اسمبلی نے عوامی مفاد اور علاقے کی ترقی کو مدِنظر رکھتے ہوئے محمود قادر لغاری کو مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کرنے کی سفارش کی۔






