پنجاب پولیس کے 14 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات،شہر بانو نقوی ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن، اخلاق احمد تارڑ لاہور کینٹ تعینات

آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اخلاق اللہ تارڑ کو ایس پی آپریشنز لاہور کینٹ تعینات کردیا گیا ہے۔سیدہ شہربانو نقوی کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔بشری نثار کو ایس پی ایڈمنسٹریشن انویسٹیگیشن برانچ تعینات کردیا گیا ہے۔راحیلہ اقبال کو ایس پی انویسٹیگیشن لاہور کینٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

زینب ایوب کو ایس پی انویسٹیگیشن اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔محمد نبیل کو ایس پی اینٹی رائٹ منیجمنٹ پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔انعم شیر کو ایس پی صدر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ایس پی انویسٹیگیشن اٹک جویرہ محمد جمیل کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علی احمد کو اے ایس پی کمالیہ تعینات کردیا گیا ہے۔ باریرہ بلو کو اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔بشری عزیز کو اے ایس پی صدر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔کشمالہ فاروق کو اے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔عبدالغفار کو اے ایس پی سٹی بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔دانیال خان کو اے ایس پی نیو ٹاون راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button