وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی ٹیکنیکل بِڈ اوپننگ کا پہلا مرحلہ مکمل،بریگیڈیئر (ر) اسد محمود کی میڈیا بریفنگ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی ٹیکنیکل بِڈ اوپننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کے زیرِ اہتمام ٹاؤن ہال لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل سیکرٹری بلدیات ارشد بیگ، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات احمر سہیل کیفی، پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اسد محمود اور چیف انجینئر خالد حسینی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

سپیشل سیکرٹری بلدیات ارشد بیگ نے بڈنگ پراسیس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شفافیت اور میرٹ پر مبنی عمل کو یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور پائیداری محکمہ بلدیات کی اولین ترجیح ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اسد محمود نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 شہروں کی 34 ترقیاتی اسکیموں کی ٹیکنیکل بڈز کھولی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت صوبے کے 52 شہروں میں جدید سیوریج اور نکاسی آب کا نظام تعمیر کیا جا رہا ہے، جس پر 292 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔بریگیڈیئر (ر) اسد محمود کے مطابق تمام منصوبے صوبائی ADP کے تحت 18 سے 24 ماہ میں مکمل کیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت ڈسپوزل اسٹیشنز کی سولرائزیشن اور زیرِ زمین واٹر اسٹوریج ٹینکس کی تعمیر سے شہری سیلاب کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے پمپنگ اسٹیشنز بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی کے ذریعے پہلی بار شہروں کو جامع شہری انفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام کی تکمیل کے بعد آئندہ 25 سال تک نئی ترقیاتی اسکیموں کی ضرورت نہیں رہے گی۔چیف انجینئر خالد حسینی نے ٹیکنیکل بڈنگ کے مراحل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو پائیدار اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

Back to top button