صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 164 ارب 52 کروڑ کے فنڈز منظور،اربن ڈویلپمنٹ کے 22 منصوبوں کے لئے 143 ارب36 کروڑ کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 43 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 164 ارب 52 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت

قائم مقام چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب رفاقت علی نے کی۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں وزیراعلیٰ پنجاب اسکول میل پروگرام کے لیے تقریباً 7 ارب پنجاب میں آبی زراعت کے مالز کے قیام کے لیے تقریباً 4 ارب 16 کروڑ ، مظفرگڑھ میں راکھ آئی ولی پر جھینگا فارم کے قیام کے لیے 10 ارب کے فنڈز آور اربن ڈویلپمنٹ کے 22 پراجیکٹس کے لیے مجموعی طور پر 143 ارب 36 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button