11 سہولت بازاروں کی تعمیر مکمل،3 کی تعمیر کے اخری مراحل میں ہے-ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں قائم 11 جدید سہولت بازاروں کا تعمیراتی کام 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور 3 سہولت بازار تکمیل کے اخری مراحل میں ہیں جن کا تعمیراتی کام 60 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے انہوں نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں صارفین کے لیے شیڈ، پبلک واش روم، بجلی کی فراہمی اور اگ بجھانے والے الات کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ بازار ائندہ چند دنوں میں مکمل طور پر فنکشنل ہوں گے- انہوں نے کہا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں سہولت ان دی گو بازاروں کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے اور ملتان روڈ ،مانگا منڈی، رائیونڈ، جی ون مارکیٹ ،گلشن راوی ،شاہدرہ شادمان اور سنگھ پورہ میں سہولت ان دی گو بازار مکمل فنکشنل ہو چکے ہیں جبکہ 8 سہولت ان دی گو بازاروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جو بہت جلد ورکنگ پوزیشن میں ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ 2 بازاروں کا تعمیراتی کام بھی 30 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے اور یہ بازار بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ سہولت بازاروں اور سہولت ان دی گو بازاروں کی تکمیل سے صارفین کو تمام اشیاء ضروریہ ایک ہی جگہ پر مقرر کردہ نرخوں پر میسر ہوں گی اور اس سے منافع خوروں کی حوصلہ شکنی بھی ممکن ہو گی-ہم نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیکرٹری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید کو سہولت بازاروں اور سہولت بازار ان دی گو منصوبے کی بروقت تکمیل پر شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا-

جواب دیں

Back to top button