وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایرانی وفد سے ملاقات،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرزڈاکٹر احمد نوروزی،عباس محمد نژاد، مرتضی شمسی اور علی محمدی نافچی شامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر فرید احمدبھی موجود تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفدکے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک روانگی سے قبل خصوصی ہدایت کی تھی کہ ایران مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رکھی جائے۔ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہے۔،پاکستان اور ایران میں مذہبی اور ثقافتی گہری مماثلت رکھتی ہیں۔ ایران اور پاکستان مل کر علامہ اقبال کا دن منائیں گے۔ علامہ اقبال کو پاکستان کی طرح ایران میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔یومِ اقبال کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب الحمدللہ یادگار ثابت ہوگی۔ اس تقریب کی تیاری اور ڈیزائننگ میں محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے بھرپور محنت کی ہے۔اس تقریب کے انعقاد کیلئے ایرانی قونصل جنرل آفس نے بھی تعاون فراہم کیا۔یہ دن پاک ایران دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ جلد ہی پاکستان، بالخصوص پنجاب کے صحافیوں کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا۔ جس سے میڈیا اور ثقافت کے میدان میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔یہ دن پاک ایران دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ جلد ہی پاکستان، بالخصوص پنجاب کے صحافیوں کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا۔ جس سے میڈیا اور ثقافت کے میدان میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔
Read Next
3 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago






