ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا نکاسی آب کے انتظامات کے جائزہ لینے کے لئے شہر کادورہ

شہر میں موسلا دھار بارش تھمتے ہی ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر فوری طور پر نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ قرطبہ چوک، مزنگ، اچھرہ، اور مسلم ٹاؤن کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔واسا، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں نکاسی آب کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ کچھ نشیبی پوائنٹس سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کا عمل آخری مراحل میں ہے۔

مزید بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر، نکاسی آب آپریشن کیلئے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ نکاسی آب کا عمل موثر انداز سے جاری رکھا جاسکے اور ٹریفک روانی متاثر نہ ہوں۔

جواب دیں

Back to top button