حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کمشبر کراچی نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لکڑی، ایکریلک، شیشے، پتھر، پلاسٹک و سیرامک کے پائپ، روچ کلپس، چلم، بونگس، میریجوانا پائپ اور دیگر اشیاء کی فروخت پر قلم 144 نافذ کی گئی ہے۔متعلقہ تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ پابندی سندھ میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔ہمارا مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو منشیات کے کھپت میں استعمال ہوتے ہیں۔عوام، خاص طور پر نئی نسل، کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
3 دن ago
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
6 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago
کراچی میں اس وقت تقریباً 2000 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago





