ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے جونا مارکیٹ اور کھجور بازارمرچنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے جمعرات کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور جونا مارکیٹ لیاری ٹاؤن کے علاقے میں گلیوں اور سڑکوں پر سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ علاقے میں گندگی کی وجہ سے ہمارا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے اور گاہکوں کا وہاں آنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ صحت و صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بہت سے دکاندار بیماریوں میں بھی مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے تاکہ ہم اپنا کاروبار صحیح طریقے سے چلا سکیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے انہیں یقین دلایا کہ جونا مارکیٹ اور کھجور بازار لیاری ٹاؤن میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، انہوں نے واٹر کارپوریشن کے متعلقہ ایکسئین کو بلا کراس مسئلے سے آگاہ کیا اور تاجر برادری کو ریلیف پہنچانے کے لئے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر جونا مارکیٹ اور کھجور بازار میں کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید عملی اقدامات کرے گی اور تاجروں کی ایسوسی ایشن کی مشاورت اور رہنمائی سے تمام امور کے لئے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
15 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
2 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 دن ago






