پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں سے وابستہ ہزاروں کی تعداد میں افرادی قوت کئی کئی ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی سے فاقوں سے دوچار ہوتے ہیں۔ بلدیاتی ادروں کے ملازمین اور پنشنرز کی واحد نمائندہ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے مطالبہ کو پزیرائی بخشتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور کے آن لائن تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے اعلان سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو کچھ ڈھارس بندھ گئی ھے ۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور ،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان ، سیکریٹری مالیات خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ثاقب رضا اسلم اوع سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا وحید الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے اعلان کو بلاتاخیر عملی جامہ پہنانے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیاں اکاونٹ فور سے یقینی بنانے کے لیے بھر کردار ادا کر کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائیں اور بلدیاتی ملازمین کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائیں ۔
Read Next
15 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






