وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے درمیان آج تفصیلی مذاکرات ہوئے، جن میں گلگت بلتستان کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور ایسوسی ایشن کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹینکرز ایسوسی ایشن کو حکومت کی جانب سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور سہولت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انتظامیہ نے بالخصوص گلگت بلتستان میں ایندھن کی ممکنہ قلت کے پیش نظر ایسوسی ایشن سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل فوری طور پر بحال رکھنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ 9 ستمبر کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ساتھ ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی تھی، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے اپنا احتجاج مؤخر کر دیا تھا۔ تاہم بعد ازاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور وفاقی حکام کے ساتھ بعض معاملات پر پیش رفت نہ ہونے کے باعث احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی صورتحال پیدا ہوئی۔مذاکرات کے نتیجے میں ٹینکرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دہانیوں اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر مزید 10 روز کے لیے اپنا احتجاج مؤخر کرنے اور فوری طور پر گلگت بلتستان میں ایندھن کی ترسیل بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی ضروریات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹینکرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کے حل کے لیے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر اور مسلسل رابطہ کاری یقینی بنائی جائے تاکہ معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے موجودہ صورتحال میں تعاون، ذمہ داری اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایندھن کی ترسیل بحال کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام متعلقہ فریقین کے باہمی تعاون سے اس معاملے کا پائیدار حل نکالنے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ افواہوں اور غیر ضروری ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں اور معمول کے مطابق ایندھن استعمال کریں۔ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور گلگت بلتستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو معمول کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین آذر کی مزار قائد پر حاضری
4 دن ago
گلگت بلتستان حکومت کا کسان دوست اقدام،گندم کا معیاری بیج 50 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کا فیصلہ
5 دن ago
ای ٹینڈرنگ کے حوالے سے سفارشات جلد از جلد پیش کی جائیں،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
6 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار
6 دن ago
دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس
Related Articles
*گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات۔میونسپل کارپوریشنز گلگت، اسکردو اور چلاس کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز قائم*
7 دن ago
بلدیاتی انتخابات،گلگت،اسکردو اور چلاس میونسپل کارپوریشنز کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران مقرر
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ اور استعدادِ کار میں اضافے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago



