لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) سرکل-2 میں محمود بوٹی لوڈر رکشہ کے ایندھن کی چوری اور اسپیئر ملازمین سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے دوسری مرتبہ کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے افسران کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 مبین کے آنے کے بعد یہ دوسری کارروائی ہے۔ طلب کیے جانے والوں میں سینئر منیجر منیب الرحمٰن، یارڈ منیجر فلیٹ جبار خان اور لوڈر رکشہ سپروائزر عمر شامل ہیں۔

شکایت کے متن کے مطابق محمود بوٹی میں لوڈر رکشہ کے ایندھن کی روزانہ بنیادوں پر چوری کی جا رہی ہے، جس میں سپروائزر عمر، حاضری چیکرز، شفٹ انچارجز، موجودہ یارڈ منیجر عبدالجبار خان اور سینئر فلیٹ منیجر منیب الرحمٰن سرکل-2 ملوث ہیں۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیئر ملازمین کے حوالے سے بھی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اور ضروری ثبوت کے ہمراہ فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔انسدادِ بدعنوانی حکام کے مطابق افسران کو طلب کر کے پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔





