گلگت بلتستان،مختلف محکموں میں کنٹریکٹ پر فرائض سرانجام دینے والے لیگل ایڈوائزرز کو مستقلی کے تقرر نامے جاری

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مختلف محکموں میں کنٹریکٹ پر فرائض سرانجام دینے والے لیگل ایڈوائزرز کو مستقلی کے تقرر نامے دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے امید کی جاتی ہے کہ عدالتوں میں سرکاری مقدمات کی پیروی محنت اور خلوص کے ساتھ لاء آفیسرز کے ساتھ مل کر آگے بڑھائیں گے تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ ماضی میں سرکاری محکموں کے کیسز کی پیروی بہتر انداز میں نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری امور اور گورننس کے حوالے سے بھی مشکلات کا ساما ہوتا تھا۔

محکموں میں مستقل لیگل ایڈوائزرز کی تعیناتی سے زیر التواء کیسز کی بہتر انداز میں پیروی ہونے کے مثبت اثرات کی وجہ سے گڈ گورننس میں بھی معاونت ملے گی۔واضح رہے کہ لیگل ایڈوائزرز 16 نومبر 2022 کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے کنٹریکٹ پر تعینات کیے گئے تھے۔ بعد ازاں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے 15 مئی 2025 کو“گلگت بلتستان ریگولرائزیشن آف (کنٹریکچوئل سروسز آف لیگل ایڈوائزرز) ایکٹ، 2025منظور کیا تھا۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد لیگل ایڈوائزرز اب مستقل سرکاری ملازمین کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔تقریب میں سکریٹری برائے وزیر اعلی اور صوبائی سکریٹری ورکس اینڈ کمیونکش شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button