حکومت پنجاب نے پی اے ایس سروس کے دو اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محمد سلیم افضل سپیشل سیکرٹری جنگلات کو ڈائریکٹر جنرل فشریز تعینات کر دیا گیا ہے۔طاہر ظفر عباسی ڈائریکٹر لاہور میوزیم کی بطور سپیشل سیکرٹری جنگلات تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
تقرری کے منتظر عبدالرزاق کو سپیشل سیکرٹری پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے
حکومت پنجاب نے تقرری کے منتظر تاثیر احمد کو خالی آسامی پر ڈائریکٹر لاہور میوزیم تعینات کر دیا ہے۔






