حکومت پنجاب نے سات افسران کو گریڈ20 میں ترقی دے دی،فخر السلام، شاہد کلیانی،سرفراز باجوہ، محسن عباس،نوید شہزاد، رضوان نوید، صدف ظفر شامل

حکومت پنجاب نے سات افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔فخر السلام ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن شاہد حسن کلیانی کو بھی گریڈ 20 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل اوقاف تعینات کیا گیا ہے۔سرفراز احمد باجوہ ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی لگا دیا گیا ہے۔محسن عباس شاکر ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ کو ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم،رضوان نوید ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز آفیئر کو گریڈ 20 میں ترقی دے کرممبر پی اینڈ ڈی بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔نوید شہزاد مرزا جو تقرری کے منتظر تھے کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔صدف ظفر ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت کو گریڈ 20 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر جنرل PILAC تعینات کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button