پنجاب بیورو کریسی تقرر و تبادلے،اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور عبدالسلام عارف کو او ایس ڈی ،وجہیہ ثمرین کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور تعینات

حکومت پنجاب نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور عبدالسلام عارف کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وجہیہ ثمرین کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی آفاق چودھری کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔محمد سعید نواز کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button