ڈیجیٹل اسلام آباد وژن کے مطابق ای۔اسٹامپ پیپر نظام کے نفاذ میں نمایاں پیشرفت

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ڈیجیٹل اسلام آباد وژن کے مطابق ای۔اسٹامپ پیپر نظام کے نفاذ میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ پی ایل آر اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ نے ای۔اسٹامپ کے اجراء کے اہم مراحل مکمل کر لیے ہیں جبکہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی راندھاوا کی ہدایت پر نظام کو ون لنک سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بھی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ پی ایل آر اے نے ای۔اسٹامپ کا ڈیزائن شیئر کر دیا ہے اور اب 24 موضع جات کے ڈیجیٹائزڈ ریکارڈ پر ٹیسٹنگ کا آغاز ہو رہا ہے، جس کے بعد نظام جلد اسلام آباد میں لانچ ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر نے کہا کہ ای۔اسٹامپ نظام سے کیش لیس اکانومی کو فروغ ملے گا اور پراپرٹی ٹرانسفر سمیت تمام لین دین میں شہریوں کو نمایاں سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقصد ای۔گورننس کو مضبوط بنا کر سروس ڈیلیوری بہتر کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button