*سندھ ایمپلائیز الائنس کے 4 رکنی وفد کی چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات*

ملاقات میں سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد علی کوسو، چیئرمین ایمپلائز الائنس حاجی اشرف خاصخیلی اور دیگر نمائندگان شریک تھے۔ملاقات کے دوران سرکاری ملازمین کے مطالبات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پنشن اصلاحات، ڈی آر اے الاؤنس، گروپ انشورنس اور دیگر مطالبات سے متعلق پیش رفت پر چیف سیکریٹری سندھ کو بریفنگ دی گئی۔

سندھ ایمپلائیز الائنس نے کمیٹی کے اب تک ہونے والے اجلاسوں اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔چیف سیکریٹری سندھ نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سفارشات 15 روز کے اندر حکومت کو ارسال کرے۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button