پنجاب میں اراضی فراڈ اور جعلی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اعلٰی سطحی اجلاس

پنجاب میں اراضی فراڈ اور جعلی ہاؤسنگ سکیموں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ایس ایم بی آر نبیل جاوید ، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اراضی ریکارڈ ، ملکیتی حقوق اور ریگولیٹری فریم ورک سمیت متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔لوکل گورنمنٹ ،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ،ایم سیز اور پھاٹا کے زیر انتظام اراضی کی مانیٹرنگ کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینے بارے سفارشات پیش کی گئیں۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ

فائلوں کے نام پر لاکھوں روپے بٹور کر دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ لاکھوں روپے اقساط بٹورنے کے بعد اراضی ملکیت کی مد میں بھاری فیسوں کا مطالبہ افسوس ناک امر ہے۔پلاٹ فائل کی مد میں وصول شدہ پیسوں کو دہائیوں بعد مساوی رقم واپس کرنے کا عمل بھی غیر منصفانہ ہے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کے نام پر لوٹ مار کرنیوالے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کے حقوق کی حفاظت اور ریئل ڈویلپمنٹ سیکٹر میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ لوکل گورنمنٹ ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے افسران بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button