اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپگریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپگریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انجینئرنگ ونگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اپ گریڈیشن و بحالی کیلئے جامع پلان پیش کر دیا۔ یہ پلان چیئرمین سی ڈی اے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن سے متعلقہ جائزہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی ورکس سمیت انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ایم پی او ڈائریکٹوریٹ مصروف ترین کاروباری مقامات میں شامل بلیو ایریا، مرکز F-6 سپر مارکیٹ اور مرکز F-7 جناح سپر مارکیٹ کی ازسر نو کارپیٹنگ کی جائے گی۔ اسی طرح سیکٹر I-14 کی تمام سٹریٹس اور مرکز D-12 کی سڑکوں اور گلیوں کی اپ گریڈیشن بھی پہلے مرحلے میں کی جائے گی۔ مزید برآں، سیکٹر E-12 کی میجر روڈز اور سروس روڈز کی کارپیٹنگ کا کام بھی پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن پلان کے تحت شہر کے تمام سیکٹرز و مراکز کی بحالی کا مرحلہ وار کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر کی مختلف شاہراہوں پر زیبرا کراسنگ کی بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور مصروف ترین شاہراہوں پر موجود زیبرا کراسنگز کو ترجیحی بنیادوں پر بحالی کا کام کیا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ زیبرا کراسنگز کی بحالی کیلئے بہترین میٹریل کے استعمال اور کوالٹی سٹینڈرز پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی روڈ کارپیٹنگ کیساتھ ساتھ شہر بھر میں ضرورت کے مطابق شاہراہوں، گلیوں اور مارکیٹوں میں پیچ ورک کیا جائے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بحالی و اپگریڈیشن منصوبے کے تحت موجودہ فٹ پاتھوں کی مرمت اور نئے فٹ پاتھوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ اسی طرح اس منصوبے کے تحت سیکٹرز میں خراب سٹریٹ لائٹس و پولز کی مرمت اور نئی سٹریٹ لائٹس و پولز کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ جبکہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے سائنیج بورڈز کی تنصیب اور ربر سپیڈ بریکرز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹرز میں سیوریج و ڈرینج سسٹم اور تمام سروسز مین ہولز کو کور کرنے کیلئے خصوصی طور پر کام کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سیکٹرز اور مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت سڑکوں، گلیوں، مارکیٹوں اور مراکز کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کیلئے سی ڈی اے کے اپنے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button