چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا سےبحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر کی ملاقات

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں اطراف تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک بحرین کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر نے سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد غیر معمولی طور پر سرسبز و شاداب اور خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر بنانے کی کاوشیں جاری ہیں۔ ملاقات میں سفارتخانوں اور سفارتی مشنز کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سفارتخانوں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کیلئے ہر طرح کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن و اپلفٹنگ کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن کے ساتھ تفریحی و کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے مختلف مقامات پر دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ملاقات کے اختتام پر باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button