ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایات پر لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کام جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز اور اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی نے نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کی ٹیم کے ہمراہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی نے نشتر زون میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ محمد یوسف نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سکیم کا اچانک دورہ کیا اور ان کی ہدایات پر ٹھیکیدار نے کام کی رفتار تیز کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مین ہول کور اور کنڈیوٹ گرلز نصب کردی گئیں ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں ٹف ٹائلز آج نصب کردی جائیں گی اور ماڈل ٹاؤن میں اسٹائیلو سٹریٹ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل ہونے والی پہلی سڑک ہوگی. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تین سکیموں کے نقشے دو دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) اور میونسپل کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کے منصوبوں میں ہم آہنگی پر زور دیا. اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے باجوہ روڈ پر میونسپل کارپوریشن لاہور اور نیسپاک کے کاموں کا معائنہ کیا. انہوں نے کہا کہ باجوہ روڈ پر 70 گلیوں میں کام شروع کرنے کا ہدف پورا کرلیا. اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر کی زونل آفیسر اور نیسپاک کے نمائندے کے ساتھ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے میٹنگ ہوئی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر بھر کی گلیوں کی تعمیر نو کی جائے گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سے شہر کا حُسن دوبالا ہو جائے گا.






