انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام ( ترقیاتی پروگرام) گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے کے خصوصی احکامات پرڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی فورم پر عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پبلک بلڈنگز، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واسا، جی ڈی اے، محکمہ سپورٹس، ایجوکیشن، ہیلتھ، سیوریج و ڈرینیج، سپورٹس، ویمن ڈویلپمنٹ، روڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی محمود بشیر ورک، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سی پی او ایاز سلیم ،ممبران قومی اسمبلی( شاہد عثمان ابراہیم، چودھری ذوالفقار احمد بھنڈر)، ایم پی ایز عمران خالد بٹ، محمد نواز چوہان، چودھری اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، وقار احمد چیمہ تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان اور اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران شریک تھے
منتخب عوامی نمائندوں نے اپنے حلقہ کے مسائل کو اجاگر کیا اور متعلقہ محکموں کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور جاری منصوبوں میں عوامی نمائندوں کوآن بورڈ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔






