پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف روف خان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ملتان عبدالجبار کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر کریم بخش کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ملتان تعینات کردیا گیا اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔سیکرٹری پنجاب منرلز ڈوپلپمنٹ کارپوریشن جہانگیر احمد کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا۔
او ایس ڈی محمد سرمد تیمور کو سیکرٹری پنجاب منزلز ڈوپلپمنٹ کارپوریشن تعینات کردیا گیا ہے۔
تعیناتی کے منتظر احمد صہیب کی خدمات ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن فیصل آباد مصور احمد خان کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عامر رضا کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن فیصل آباد تعینات کردیا گیاہے۔ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس فیصل آباد ثمینہ سیف نیازی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈوپلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر شاہد یعقوب کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس صدف فاطمہ کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکشن آفیسر محکمہ ہاوسنگ اربن اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اسامہ شارون کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن محکمہ ہاوسنگ اربن اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کردیا گیا ہے۔