چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا. چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا.

اجلاس میں بتایا گیا کہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے. 7 نومبر کو اس حوالے سے ٹاؤن ہال میں فل ڈریس ریہرسل کی جائے گی اور تمام ٹینڈرز کو 9 نومبر کو کھولا جائے گا. لاہور ڈویلپمنٹ پلان، میگا پراجیکٹ ہے، غلطی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کے بعد فیصلہ سازی کی گئی ہے اسی طرح مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل لاہور کی خوبصورتی اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا. اجلاس میں ڈپٹی سی اوز، ڈپٹی سی او ہیڈ کوارٹر، زیڈ او آئی، ایم او آئی، انفراسٹرکچر سٹاف، نیسپاک و اربن یونٹ کے نمائندگان نے شرکت کی.






