وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیجیٹل گورننس ویژن، مارچ تک ای بز پورٹل پر سروسز کی تعداد 310 تک بڑھانے کا ہدف مقرر

​چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ یکم فروری سے ای بز پورٹل کی تمام سہولیات صرف آن لائن دستیاب ہوں گی۔​یکم فروری سے درخواست گزار کو کسی بھی دفتری کام کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔​پی آئی ٹی بی کو مارچ تک ای بز پورٹل پر سہولیات کی تعداد 310 تک بڑھانے کا ہدف دے دیا گیا۔محکموں میں کامیابی کے بعد فیلڈ دفاتر اور ذیلی اداروں کو بھی ای فاس پر منتقل کرنے کا حکم۔​سرکاری امور میں شفافیت اور تیزی کے لیے پنجاب حکومت کے آئی ٹی اقدامات کامیابی کی مثال ہیں۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی نے چیف سیکریٹری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ای بز پورٹل پر 15 محکموں کی جانب سے 210 خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔پورٹل پر اب تک 17622 درخواستیں موصول، ساڑھے 14 ہزار پر منظوری کا عمل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل۔

جواب دیں

Back to top button