ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو39ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے نیپا رپورٹ کرنے کی ہدایت

حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو39ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔انھیں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اسٹیبلشمنٹ ونگ کی جانب سے سید موسیٰ رضا ڈپٹی کمشنر لاہور کے نام جاری مراسلہ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے لیے BS-19 یا اس کے مساوی افسران کی نامزدگی 19-01-01-02 سے 08-05-2026 کے سلسلہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسلام آباد کے خط F.No.5-8/2025-T-II (39th SMC) مورخہ 15.01.2026 سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، حکومت پاکستان، حکومت پنجاب کی مجاز اتھارٹی کی طرف سے نامزدگی کے نتیجے میں 19.01.2026 سے 08.05.2026 تک شروع ہونے والے 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس لیے تازہ ترین سالانہ طبی معائنے کی رپورٹ کے ساتھ فوری طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) لاہور میں رپورٹ کریں۔

جواب دیں

Back to top button