وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہزارہ ریلی کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے احتجاج،سہیل آفریدی کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہزارہ ریلی کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے احتجاج،تحصیل چئیرمین حویلیاں عزیر شیر خان کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کو روک کر مقامی حکومتوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیطرف سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے تحصیل حویلیاں کے بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں ہزارہ ڈویژن کی ریلی کے موقع پر ریلی کے تحصیل حویلیاں پنچنے پر تحصیل حویلیاں کے بلدیاتی نمائندوں نے تحصیل چئیرمین عزیر شیر خان کی قیادت میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کو روک کر بھرپور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے لیے نعرہ بازی بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی گاڑی سے نکل کر بلدیاتی مسائل سنے اور پڑھے۔ تحصیل چئیرمین حویلیاں عزیر شیر خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل پیش کیے جس پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے یقین دہانی کرائی کہ مقامی حکومتوں کے مسائل اسی مہینے حل کرینگے۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے تحصیل چئیرمین حویلیاں عزیر شیر خان اور تحصیل حویلیاں کے بلدیاتی نمائندوں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ تحصیل حویلیاں نے خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل کے لیے بھرپور آواز اٹھائے جس پر شکر گزار ہیں۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ترجمان عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر انتظار خلیل و دیگر نے تحصیل چئیرمین حویلیاں عزیر شیر خان و جملہ ممبران تحصیل حویلیاں ایبٹ آباد کی اس کاویش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اب صوبائی حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لیے اور مقامی حکومتوں کے مسائل فوری حل نہیں کیے، بلدیاتی نمائندوں کے ضایع شدہ چار سالوں کا ازالہ نہیں کیا گیا تو ایسے ہی احتجاج صوبہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں نظر آئینگے۔

جواب دیں

Back to top button