وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور سائن بورڈز سے پاک کرنے کیلئے جامع کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی طور پر اشتہارات، سائن بورڈز اور دیواروں پر آویزاں اشتہارات کے خلاف بڑے پیمانے پر صفائی مہم جاری ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے فطری اور قدرتی حسن کو برقرار رکھتے ہوئے اسے ایک منظم دارالخلافہ بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے اس اقدام کے تحت نہ صرف کمرشل ایریاز و مراکز بلکہ رہائشی علاقوں کی دیواروں سے غیر قانونی اشتہارات ہٹائے جارہے ہیں بلکہ سڑکوں کے کنارے بےجا سائن بورڈز اور کھمبوں پر لگے اشتہاری مواد کو بھی مستقل بنیادوں پر ختم کیا جارہا ہے۔چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ غیر قانونی اشتہارات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی بغیر اجازت تشہیر کرنے والے افراد و گروہوں کے خلاف ایف آئی آر اندراج کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔چیف آفیسر ایم سی آئی نے کہا کہ اس ضمن میں تمام ٹریڈ یونین اور تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تمام ٹریڈ یونینز اور تاجر برادری کی جانب سے سی ڈی اے کے اس احسن اقدام کو بھرپور سراہا جارہا ہے۔اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے نہ صرف شہر کی جمالیاتی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ دھوکہ باز اور فراڈیہ عناصر کے غیرمجاز اشتہارات سے شہریوں کو تحفظ بھی ملے گا۔ایم سی آئی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے اقدامات میں بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی اشتہار یا سائن بورڈ کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوراً اطلاع دیں۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*اسلام آباد شہر میں الیکٹرک ٹرام منصوبے پر فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ*
15 گھنٹے ago
اسلام آباد میں نئے سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس، محمد علی رندھاوا کو تفصیلی بریفنگ
2 دن ago
سی ڈی اے کا سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں کا آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے ابتدائی سروے مکمل
3 دن ago
اسلام آباد میں سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے،محمد علی رندھاوا
5 دن ago
ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضٰی کی ہدایت پر آرڈی اے کا بلڈنگ انسپکشن فارم جاری
Related Articles
سی ڈی اے میں گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے 18 افسران کے تقرر و تبادلے،سات افسران کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے شاہدرہ اور دوتارہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری کے حوالے سے اجلاس
1 ہفتہ ago



