تمام اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے،وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب

صوبائی وزیر برائے بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان نے اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر اربن ایریاز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ہری پور، سوات ، صوابی بنوں، مانسہرہ، کوہاٹ اور کرک نے اپنی کارکردگی بارے اگاہ کیا اور درپیش مسائل بارے بتایا۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب نے اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے کہا کہ اپ سب کو چاہیے کہ عوام کی فلاح بہبود کے لیے کام کریں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان نے اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان، شفیع اللہ جان، حامد الرحمن، اکرام غازی اور سیکرٹری بلدیات داؤد خان بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے کہا کہ رہائشی علاقے یا تجارتی علاقے میں سڑکوں کو چوڑا کرنے سے عوام کو کسی قسم کے مسائل درپیش نہ ہوں اگر انہیں کوئی مسئلہ ہے تو اسے مل بیٹھ کر ان کے ساتھ حل کیا جائے۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ تمام اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ان لوگوں کو جو نوکریوں پہ کئی عرصے سے نہیں ا رہے ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے حکومت کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے اس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button