وزیراعلٰی پنجاب مر یم نوازشریف نے پاکستا ن میں پہلی بار عوام کا جامع اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک پراجیکٹ کا افتتاح کردیا-پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے لئے صوبہ بھر میں پانچ ہزار سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ عوام گھر سے بیٹھ کر بھی پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کی ہیلپ لائن02345 – 0800پر بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے کہا کہ سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کر انے والے عوام ہی ای بائیک، سولر پینل، ہمت کارڈ، کسان کارڈسمیت دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرام کے اہل ہوں گے۔انہو ں نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے تمام پراجیکٹ کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک ناگزیر ہے،اس کا آغاز کرنے پر خوشی ہوئی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت تمام افراد کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اس مقصد کے لیے کام کیا۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو رمضان پیکیج ان کی دہلیز پر پہنچایا لیکن رمضان نگہبان پروگرام شروع کیا تو پتہ چلا کہ پنجاب حکومت کے پاس مستند ڈیٹا نہیں ہے۔بعد ازاں یہ بھی پتہ چلا کہ رمضان پیکیج غیر مستحق افراد کو بھی ملا۔ فزیکل ویریفکیشن کی گئی تو پتہ چلا کہ ڈیٹا کے مطابق لوگ وہاں پر مقیم نہیں تھے۔ پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے لیکن پتہ نہیں کہ کتنی آبادی کس سوشیو اکنامک کیٹگری میں آتی ہے۔نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے ذریعے رمضان پیکیج عوام کو تقسیم کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسانوں اور معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ ٹیکس سے بچنے کے لیے بہت سے کسانوں نے اپنی زمین کی 12،12 ایکڑ تقسیم کرکے رجسٹریاں کروائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں مستند ڈیٹا ہو تاکہ حق حقدار کو ملے۔ 13 کروڑ میں سے بہت سی آبادی بجلی کے بل ادا کر نے کی سکت نہیں رکھتے۔ بہت سے لوگوں کی ماہانہ آمدن سے زیادہ بجلی کے بل آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لیے سولر منصوبہ لا رہے ہیں جس سے بجلی کے بل آدھے ہو جائیں گے۔ حقداروں کی درجہ بندی کے لیے سوشل رجسٹری ضروری ہے۔ ہر ضلع میں جرائم کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی اہمیت، ضرورت اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیرخزانہ مجتبی شجاع ا لرحمن، صوبائی وزرا ء خواجہ سلمان رفیق، صہیب احمد ملک، عاشق حسین، رمیش سنگھ اروڑہ، بلال اکبر، سہیل شوکت بٹ، کاظم پیر زادہ،معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سیکرٹریز او ردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-
Read Next
10 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے تین افسران کی خدمات ڈی جی پیرا کے سپرد کر دیں
11 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں بائیکس سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے کی منظوری دے دی
15 گھنٹے ago
پنجاب،عید الفطر پر 16 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
سیف اللہ خان چئیرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی تعینات،صائمہ علی سے اضافی چارج واپس
4 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایگریکلچر انٹرنز کو”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی*
Related Articles
پنجاب حکومت تقرروتبادلے محمد فاروق رشید ڈی جی پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی تبدیل،عبداللہ نئیر شیخ کی تعیناتی
4 دن ago
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں اشیائے صرف کے نرخ میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
6 دن ago




