وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے اعزاز میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈسکہ میاں ندیم مغل نے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔تقریب میں سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز اور دیگر معزز سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی مشاورت، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
وزیر بلدیات نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔




