وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے نام تعزیتی خط ارسال کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے اس المناک واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی دلخراش ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی پورے ملک کے امن و استحکام کیلئے ایک مشترکہ خطرہ ہے، بلوچستان کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔
Read Next
1 دن ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
7 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago



