سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس ایم پی اے سلمیٰ بٹ نے ملاقات کی جس میں اہم فیصلے لیے گیے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی کہ نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لیے جائیں اور غیر ذمہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کی جائے۔ حکومت پنجاب نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایکٹیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس ایم پی اے سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت ہے کہ پرائس کنٹرول مینجمنٹ سسٹم کو فعال کیا جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنا ہمارا مشن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو روزانہ مانیٹر کر رہے ہیں اور اتوار بازاروں میں شہریوں کیلئے سہولت پیدا کر رہے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہو۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ تمام اضلاع کے انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول میکنزم کی نگرانی کریں۔ انکا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مینجمنٹ سیل کے زریعے مارکیٹ میں سپلائی اور ڈیمانڈ پر نظر رکھی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے دیگر صوبوں میں اشیاء کی ترسیل پر نظر رکھنا ضروری ہے اسی لیے گندم کی دیگر صوبوں میں ترسیل کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنا محکمہ داخلہ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
15 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
15 گھنٹے ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
5 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
Related Articles
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
5 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
6 دن ago



