وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن جنرل ہسپتال کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہِ کیا جہاں انھوں ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے علاج کی سہولیات ،ڈاکٹرز کی حاضری ، ادویات کی دستیابی اور ہسپتال کے عملے کے رویے بارے دریافت کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال کے عملہ اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کا شعبہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔صحت اور تعلیم کے شعبہ کو سب سے زیادہ بجٹ دیے رہے ہیں ۔اس وقت پورے پنجاب میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے ۔ایک سال کے اندر صوبے کے تمام ہسپتالوں بشمول THQs اور BHUs میں اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر اعلی مریم نواز کے دور میں پنجاب کے عوام صحت کے میدان میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے ۔ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے عمل کو خود کابینہ کی ٹیمیں مانیٹر کر رہی ہیں ۔کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میرے حلقے میں ہے ۔اس ہسپتال کی بنیاد میاں نواز شریف کے دور میں خود میرے والد شجاع الرحمان نے رکھی جو اس وقت لاہور کے مئیر تھے۔ 2008 میں میاں شہباز شریف نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا گیا۔ باقاعدہ ایمرجنسی بنائی گئی۔ سٹی سکین کی سہولت مہیا کی گئیں ۔دل اور دیگر امراض کے مریضوں کے علاج کی سہولیات مہیا کی گئی۔ اب مریم نواز شریف کی قیادت میں ہسپتال کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا گیا ہے ۔کوٹ خواجہ سعید ہسپتال 2ملین کی ابادی کو صحت کی سہولیات مہیا کر رہا ہے ہسپتال میں نئے بلاکس اور درکار مشینری مہیا کی جا رہی ہے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وہ حلقے کے عوام کی ضروریات سے بخوبی واقف ہیں۔ ہسپتال میں مزید بھی کسی مشینری یا سہولت کی ضرورت ہو گی تو وہ بھی مہیا کی جائے گی۔ میڈیا کی جانب سے سوالات کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ شہر میں ہسپتالوں کے نزدیک تجاوزات کے خاتمے کا کام شروع کیا جا چکا ہے ۔ائندہ جند ماہ میں ہسپتال تک آنے والی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔
Read Next
21 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
1 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
2 دن ago
مریم نواز شریف کی لیبرڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں کو کام کی جگہوں پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
2 دن ago
بابر سرفراز آر پی او راولپنڈی، جاوید اختر محمود ممبر پی اینڈ ڈی تعینات،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
پنجاب،مختصر مدت میں راشن کارڈ،ہمت کارڈ اورمینارٹی کارڈ سے 16 لاکھ سے زائد لوگ مستفید
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا-*
4 دن ago
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی تبدیل،محمد علی کی تعیناتی،فضل الرحمٰن سیکرٹری سپورٹس تعینات
7 دن ago



