پنجاب میں دوہرا نظام صفائی، ورکرز نظرانداز، اسسٹنٹ کمشنرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ جاری

پنجاب میں دوہرا نظام صفائی، عیدالاضحٰی پر بہترین کارکردگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز کو نظر انداز کر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اعزازیہ کو مستحق قرار دے دیا گیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور بلدیاتی اداروں کے افسران اورملازمین کو تاحال حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق اضافی تنخواہ نہ مل سکی ۔محکمہ سروسز پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز کے صفائی کے بہترین انتظامات پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ جاری کرنے کے لئے کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے۔عیدالاضحٰی پر صفائی کےمثالی انتظامات پر وزیر اعلٰی پنجاب اور وزیر بلدیات پنجاب کی طرف سے کام کرنے والے افسران اور ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام ،اضافی یا اعزازیہ کےطور جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر یکساں صفائی کے نظام کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے دوہرا معیار اپنا لیا۔سینٹری ورکرز کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنرز کو اعزازیہ جاری کردیا گیا۔محکمہ سروسز کے اس نوٹیفکیشن کی تشہیر کے بعد

پنجاب کے ہزاروں سینٹری ورکرز ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران،بلدیاتی ملازمین اور افسران میں سخت بددلی پائی جاتی ہے۔جو اس تشویش میں مبتلا ہیں اب یہ حال ہے اگر صفائی کا نظام آوٹ سورس ہو گیا تو ان کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔شدید گرمی میں عیدالاضحٰی پر 24 گھنٹے کام کرنے والے ورکرز کی بجائے بیوروکریسی اور افسر شاہی کو نواز دیا گیا ہے۔یکساں صفائی کا نظام عملی طور پردوہرا نظام صفائی ثابت ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button