میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اقلیتوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں پورے پاکستان سمیت کراچی کے اقلیتوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
یہ دن مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔ اقلیتیں امن سے ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو حق دلایا۔ 2009 میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا۔
اس دن قائداعظم کی تاریخی تقریر کے لیے 11 اگست کا انتخاب کیا گیا ہے۔