سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور یہاں اقلیتیں زیادہ محفوظ ہیں؛ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے اور یہاں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ یہ بات انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھرپور کردار رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اقلیت اور اکثریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button