متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام سکھ مذہب کے بانی بابا جی گورو نانک دیو جی کی جوتی جوت کی تقریبات جاری

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام سکھ مذہب کے بانی بابا جی گورو نانک دیو جی کی جوتی جوت کی تقریبات جاری نگر کیرتن کی تقریب گرودوارہ سری دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوئی

تقریب میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن،صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) مینجمنٹ کے انچارج اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر سمیت ،ممبران PSGPC کے علاوہ پاکستانی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نگر کیرتن کا جلوس گورودوارہ دربار صاحب سے شروع ہو کر پاک بھارت سرحد پر زیرو لائن لے جایا گیا جس میں مقامی سکھوں اور پی ایس جی پی سی کے عہدیداران نے شرکت۔ کی گورو نانک دیو جی کے ساتھی بھائی مردانہ کا مجسمہ نصب کیا جائے گااس موقع پر سکھوں کی کتیر تعداد بھی شریک ہوگی تقریب میں راہداری سے گزرنے والے ہندوستانی یاتریوں کو گرو نانک دیو جی کے نام پر لگائے گئے ‘بابا جی کے باغ’ میں لگائے گئے پھلوں کا پرساد دیا جائے گا۔ کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) مینجمنٹ کے انچارج سیف اللہ کھوکھر نے بتایا کہ گرو نانک دیو جی کے یوم جوتی کے موقع پر گرودوارہ صاحب کے باہر ’بھائی اجیتا جی بازار‘ میں بھائی مردانہ کا مجسمہ نصب کیا جا رہا ہے ، جوتی جوت کی تقریبات آ ج22 ستمبر کو بھوک اکھنڈ کے ساتھ اختتام پزیر ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button