وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیراقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ، سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل، کمشنرسید نوید حیدر شیرازی، آرپی اوطیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سی پی او رانا ایاز سلیم گوردوارہ روہٹری صاحب ایمن آباد کی تزئین آرائش کے منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں۔ منصوبے پر۴۰ ملین روپے لاگت آئے گی، مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

صوبائی وزیرانسانی حقوق واقلیتی امورنے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت نظیر ہے، دنیا بھرسے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھرمیں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں، مقدس مقامات کی تزئین و آرائش، مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔ ضلعی انتتظامیہ گوجرانوالہ کی طرف سے سکھ یاتریوں کی آمد سے قبل مثالی انتظامات لائق تحسین ہیں۔






