صوبہ سندھ کے ہندو ملازمین کو دیوالی سے قبل تنخواہیں اور پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی کی جائے۔آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ نے وزیراعلٰی سندھ،چیف سیکرٹری سندھ،سیکرٹری فنانس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،میئر کراچی اور میٹروپولیٹن کمشنر کےایم سی کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔جس کے مطابق
درخواست برائے ادائیگی تنخواه قبل از تہوار دیوالی و اعلان چھٹی تہوار دیوالی برائے ہند و ملازمین صوبہ سندھ
جناب عالی! مودبانہ عرض یہ ہے کہ دنیا بھر میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی ہندو قوم مورخہ یکم نومبر کو دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی۔ اس سلسلے میں طے شدہ معاہدوں ، عدالت عالیہ سندھ کے متعدد بار دیئے گئے احکامات اور فنانس رولز میں طے شدہ ہر قوم کے دو دو تہواروں مسلم قوم کے عید الفطر، عید الاضحی مسیحی قوم کے ایسٹر و کرسمس اور ہندو قوم کے دیوالی اور ہولی کے نو ٹیفائیڈ تہواروں کے مواقع پر قبل از وقت تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں تا کہ ملازمین اپنے مذہبی تہوار اپنے رسم ورواج اور عقائد کے مطابق اپنی فیملیوں کے ہمراہ منا سکیں ۔ اس موقع پر انکے لیے عام تعطیل کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔ لہذا آپ جناب سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں خصوصی انتظام کے تحت دیوالی سے کم از کم ایک ہفتہ یا 5 روز قبل تنخواہیں اور ریٹائر فیملی پینشنر ز کو ماہوار پیشن ادا کرنے کیلیے بلدیاتی اداروں کو خصوصاً اور دیگر اداروں کو عموماً فنڈ ز کی ادائیگی کی جائے ۔ عین نوازش ہو گی۔