ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، یوسی چیئرمین نعمان احمد اور دیگر اراکین بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ تمام علاقوں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، شہر کے تمام علاقوں میں بلدیاتی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ میں خود مختلف علاقوں کے دورے کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا جائزہ لے رہا ہوں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں،
Read Next
2 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈونیشی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی*
1 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات سندھ کا ایک اہم جائزہ اجلاس
1 دن ago
*ولیکا اسپتال سے ایڈز پھیلنے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا*
1 دن ago
مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرقومی ورثہ اورنگزیب خان کچھی کی ملاقات،کمشنر کراچی کو مزار قائد کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت
4 دن ago





