صوبہ بھر میں نئے بزنس رجسٹریشن اور انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ پر پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک۔۔۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت تمام اضلاع کے کمشنرز اور متعلقہ افسران کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ تمام اضلاع کے کمشنرز نے نئے بزنس رجسٹریشن اور نان فائلرز کے خلاف اقدامات پر پیش رفت بارے آگاہ کیا۔جعلی انوائسنگ اور ٹیکس ادائیگی میں خردبرد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا۔ علاؤہ ازیں ماہانہ ریونیو اہداف کے حصول اور ضلعی سطح پر کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی افسران کو ٹیکس دہندگان کی بروقت اور شفاف ریٹرن فائلنگ کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔ سروسز سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ چیئرمین پی آر اے کی تمام کمشنرز کو کاروباری برادری کو حکومتی اقدامات اور قوانین سے متعلق آگاہ اور مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ تمام سیکٹرز کے زیر التواء کیسز کی بروقت پیروی کرتے ہوئے واجبات کی ریکوری کیلئے خصوصی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ریونیو اہداف کے بروقت حصول اور ٹیکس نظام میں شفافیت و ڈیجیٹلائزیشن کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں۔ چیئرمین پی آر اے نے واضح کیا کہ انفورسمنٹ ٹیمیں عوامی شکایات کے فوری تدارک اور جعلسازی کے خاتمے کیلئے آپریشنل امور میں تیزی لائیں۔
Read Next
4 دن ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
1 ہفتہ ago
*ماہانہ ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنیوالے ٹیکس دہندگان کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں*
2 ہفتے ago
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندگان کی ملاقات
2 ہفتے ago
*پنجاب میں وسیع پیمانے پر پٹواریوں اور رجسٹری محررز کے تبادلے*
2 ہفتے ago






