وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نےمون سون انتظامات کے حوالےسے بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔بادامی باغ منڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے سخت برہمی کا اظہارِ کیا- مون بارشوں بارشوں کے باعث منڈی میں پانی کے نکاس کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا-
بد نظمی اور بد انتظامی پر فوڈ سیفٹی کے دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔-ای اے ڈی اے (BS-18) سید عامر حسین کوبھی عہدہ سے فوری معطل کر دیا گیا_سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راوی روڈ، اعجاز سلیم منیس (BS-17) بھی عہدے سے معطل کیا گیا ہے۔افسران کے خلاف کارروائی نااہلی اور بدنظمی (Inefficiency and Misconduct) کی بنیاد پر کی گئی۔معطل افسران کو فوری طور پر محکمہ فوڈ سیفٹی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اٹی اے ڈی اے بادام باغ منڈی عامر شاہ کو بھی معطل کر دیا گیا۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے ڈی جی پامراPAMPA

کو بادامی باغ منڈی میں صفائی کے انتظامات فوری یقینی بنانے کی ہدایت کی-






