چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت افسران کی کارکردگی اور اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے حاصل ہونے والے محصولات، ٹیکس اہداف اور ریکوری کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریونیو اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان کا اعتماد اولین ترجیح ہے۔ معظم اقبال سپرا نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، مؤثر انفورسمنٹ اور ٹیکس بیس میں توسیع پائیدار ریونیو گروتھ کی بنیاد ہیں۔ زیر التوا عوامی شکایات کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور فیڈ بیک حاصل کرنے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیجیٹل اور آن لائن سروسز کو مزید فعال بنایا جائے۔
Read Next
6 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
1 ہفتہ ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
2 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
2 ہفتے ago
*ماہانہ ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنیوالے ٹیکس دہندگان کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں*
3 ہفتے ago






