نئے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصور احمد بھی تبدیل، ڈی جی مائنز اینڈ منرلز تعینات

پنجاب کی طرف سے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ مائنز اینڈ منرلزعبد الشکور کو تبدیل کر دیا گیا جنھیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئےہیں، منصور احمد بی ایس 19 ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ مائنز اینڈ منرلز تعینات کردیا گیا، جبکہ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز محمد اعجاز جوئیہ کو تبدیل کرکے سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز تعینات کر دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button