”مریم کی مسیحائی“،ہر سال دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔دل کے مریض بچوں کا”چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام“ کے تحت مفت علاج اور آپریشن کی فراہمی کا آغازکیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ”چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام“ کے تحت”چائلڈ سرجری کارڈ“ تقسیم کیے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر چائلڈ ہارٹ سرجری کی مانیٹرنگ کے لئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چلڈرن ہسپتال کے کارڈیک سرجری وارڈ کا دورہ اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایچ ڈی یو اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھے مریضوں کی خیریت پوچھی، تحائف دئیے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چلڈرن ہسپتال میں ہارٹ کے مریض بچوں کے لئے مخصوص ”پلے ایریا“کا بھی دورہ کیااورلڈو بھی کھیلی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بچوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے، ہم سب آپ کے لئے دعا کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریض بچوں کے والدین سے بھی گفتگوکی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ نہیں ایک ماں کی حیثیت سے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں۔ بچے کی وفات پر مائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں، سمجھ سکتی ہوں۔ چلڈرن ہارٹ سرجری کی جدید سہولیات ماو¿ں کے آنسو پونچھنے اور کم سن بچوں کی بیماری دور کرنے کی پرخلوص کوشش ہے، الحمدللہ۔ بچوں کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی علاج گاہ میں خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے مریض بچوں کا بھی علاج ہوگا۔ امراض قلب میں مبتلا ننھے بچوں کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سمیت پنجاب کے ہر شہری کی تکالیف دور، قطار اور انتظار کے نظام سے نجات دلانا میرا مشن ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی استعداد میں اضافے کے لئے سپیشلسٹ سرجن اورالائیڈ سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے وائس چانسلر مسعود صادق نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دل کے بروقت آپریشن کی سہولت نہ ہونے سے ہر سال 5000 سے زائد کم سن بچے وفات پا جاتے تھے۔100میں سے ایک بچہ دل کے مرض کے ساتھ پیدا ہورہا ہے۔ جن میں سے بیشتر نازک صورتحال کا شکار ہوتے ہیں اور ہسپتال نہ لیجانے یا تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ناقابل علاج ہوجاتے یا اللہ کو پیارے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دل کے امراض کے علاج کے منتظر بچوں کی تعداد12ہزار سے زیادہ ہے اور پنجاب میں ہر ہفتے میں 100مریض بچے بڑھ جاتے ہیں۔ پنجاب میں 6سرکاری ہسپتال اور آٹھ پرائیویٹ ہسپتال دل کے امراض میں مبتلا بچوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ یہاں بچوں کے علاج کیلئے 19 کارڈیالوجسٹ اور 12 کارڈیک سرجن موجود ہیں۔ انہی امور کے پیش نظر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کارڈیو ویسکولر ڈیزیز میں مبتلا کے ہر بچے کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خصوصی ایپ کے ذریعے امراض قلب میں مبتلا بچوں کی سرجری اور اس عمل کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا، جس کے لئے نہ صرف سرکاری ہسپتالوں بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے استفادہ لیا جائے گا اور سینٹر ویٹنگ لسٹ کا سی ایم سٹیئرنگ کمیٹی جائزہ لے گی اور ہر تین ماہ کے بعد وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ڈاکٹر مسعود صادق نے بتایا کہ مریض بچے کا سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 6 سرکاری اور مخصوص نجی ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت دی جا رہی ہے۔ پی آئی سی اور چلڈرن ہسپتال لاہور،ملتان کے چلڈرن ہسپتال اور پی آئی سی،فیصل آباد اور راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کے آپریشن ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں وزیر آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں بھی چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ بھی قائم ہوگا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، پارلیمانی سیکرٹری صحت رشدہ لودھی،معاون خصوصی راشد نصر اللہ، بریگیڈیئر ربابر علاو¿الدین،ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹری صحت عظمت محمود،ڈاکٹر عدنان خان،ڈاکٹر فرقد عالمگیر، کوثر کاظمی اور دیگر حکام موجود تھے۔”ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے“پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرہ ارض پر زندگی کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے۔ غیر ذمہ دارانہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کیلئے کابینہ نے پنجاب کی پہلی جامع کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویڑن اینڈ ایکشن پلان 2024 کی منظوری دی ہے۔ملکی تاریخ کی پہلی جامع کلائیمنٹ پالیسی میں فلڈ مینجمنٹ،ایکو سسٹم انفراسٹرکچر، فوڈ سکیورٹی،،ہیٹ ویوپر ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔گرین کور، بائیو ڈاو¿رسٹی، ویسٹ مینجمنٹ،گرین ٹرانسپورٹ، آبی تحفظ اور ڈیپارٹمنٹل ایکشن پلان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سستی بجلی کے لئے سولر پینل پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں۔ محفوظ اور مستحکم ماحول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے حفاظت اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم کریں گے۔ دنیا کو محفوظ اور سرسبز بنانے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کریں۔






